فیس بک صارفین بالخصوص لڑکیوں میں ہیکنگ سے خوف کے کافی زیادہ تاثرات پائے جاتے ہیں.. یہ تحریر بالخصوص ان افراد کے لیے ہی ہے..
کسی بھی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ممبر کی آئیڈی دو طرح سے ہیک کی جاسکتی ہے پہلا طریقہ مطلوبہ ویب سائٹ کے سی پینل تک رسائی حاصل کی جائے.. اور دوسرا طریقہ مطلوبہ فرد کو بدھو بناکر اس سے یوزرنیم اور پاسورڈ حاصل کیا جائے...
فیس بک کی سکیورٹی بیحد مضبوط ہے جسے ہیک کرنا کسی عام ہیکر کے بس کا روگ نہیں اور شاید بڑے بڑے ہیکرز بھی تاحال ناکام ہیں.... اس لیے کسی بھی فیس بک یوزر کی آئیڈی ہیک دوسرے طریقے (یعنی مطلوبہ فرد جو بیوقوف بنا کر پاسورڈ لے لینے) سے ہی ممکن ہے.. اب آپ سوچ رہے ہوں گے کوئی آپ سے آپ کا فیس بک پاسورڈ بنا آپ کی مرضی کے کیسے لے سکتا ہے؟؟؟ بتاتا ہوں
اس کام کے لیے فشنگ پیجز اور کی لاگرز استعمال کیے جاتے ہیں..
فشنگ پیج سے مراد ایک ایسا جعلی پیج جو بالکل اصلی ویب سائٹ کا پیج لگے... فیس بک کا بھی فشنگ پیج بنایا جاسکتا ہے.. یاہو.. جی میل.. ہاٹ میل الغرض تقریباً ہر ویب سائٹ کا فشنگ پیج ممکن ہے... مثال کے طور پر اگر کوئی فیس بک کا فشنگ پیج بناتا ہے تو آپ کے سامنے اصلی فیس بک کا پیج دکھائی دے رہا ہوگا .. یہ پیج ایک ایف ٹی پی کلائنٹ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے.. جیسے ہی آپ فشنگ پیج کو اصلی پیج سمجھ کر اس میں اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ درج کرتے ہیں.. آپ.کا یوزرنیم اور پاسورڈ فوری ہیکر کے پاس پہنچ جاتا ہے...
فشنگ پیج پہچاننے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جو آپ کو لنک سینڈ کیا جاتا ہے اسے بغور دیکھیں.. اس کا ویب ایڈریس قطعی اوریجنل جیسا نہیں ہوگا... مثال کے طور پر فیس بک کا فشنگ پیج ہے تو
اوریجنل فیس بک لاگ ان لنک یہ ہوگا
Http://www.facebook.com/login
جبکہ فشنگ پیج کا لنک اختتام سے قدرے مختلف ہوسکتا ہے مثال کے طور پر کچھ ایسا ہوسکتا ہے
Http://www.facebook.com/login.xyksnh%nsjkly
یہ بھی ہوسکتا ہے اختتام پر کسی ویب سائٹ کا ہی لنک آرہا ہو.. بہرحال باقی لنک ایف ٹی پی سرور کا ہوتا ہے..
دوسری نشانی یہ کہ فشنگ پیج ہمیشہ لاگ ان والا پیج ہوتا ہے... یعنی آپ کو ایسا لگے گا کہ جیسے آپ فیس بک سے لاگ آؤٹ ہیں اور جیسے ہی لاگ ان ہوں گے یہ پیج لاگ ان نہیں ہوگا... بلکہ بلنک کرکے واپس اسی حالت میں آجائے گا...
بچنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی کی طرف سے بھیجے گئے یا شئیر کیے گئے ایسے کسی بھی لنک پر کلک کرکے ہرگز بھی لاگ ان مت کریں..
کی لاگر:
یہ ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہونے سے آپ کے کی بورڈ سے ٹائپ کیا گیا ایک ایک ورڈ اور ہر کچھ منٹس بعد کا اسکرین شاٹ اور مکمل ایکٹویٹی بذریعہ ایف ٹی پی ہیکر تک پہنچاتا رہتا ہے.. گوکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے کافی حد تک اس پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم پھر بھی بڑے ہیکرز اسے ونڈوز کے لیٹسٹ ورژن پر بھی کامیابی سے چلا سکتے ہیں..
بدلتے وقت کے ساتھ کی لاگرز نے بھی کمپیوٹرز سے موبائلز کا رُخ کرلیا ... اب وہی کی لاگر اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی صورت آپ کے موبائل میں بھیجا جا سکتا ہے... .. یہ کی لاگر ایک چھوٹی سی فائل.ہوتی ہے جو ہیکر آپ کو بھیجتا ہے... جیسے ہی آپ ہیکر کی باتوں میں آکر اس فائل کو اوپن کرتے ہیں وہ فائل آپ کی ڈیوائس میں انسٹال ہوجاتی ہے... اور ساری معلومات ہیکر تک پہنچانا شروع کر دیتی ہے.. یہ ایپلیکیشن کمپیوٹر یا موبائل ڈسپلے پر دکھائی نہیں دیتی۔۔۔
ان فشنگ پیجز اور کی لاگرز سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ کسی کی جانب سے بھیجا گیا کوئی لنک اوپن کربھی لیں تو غلطی سی بھی اس پر لاگ ان مت کریں... اور اگر کوئی آپ کو فائل بھیجتا ہے اور اوپن کرکے چیک کرنے کا کہتا ہے تو وہ بھی اوپن کرنے کی غلطی نا کریں... گو کہ اینڈرائڈ کی سکیورٹی بھی ونڈوز کی طرح سخت کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اینڈرائڈ تقریباً غیر محفوظ ڈیوائس ہی ہے...بنیادی طریقہ کار تو اب تک یہی ہے تاہم موجودہ دور فشنگ پیجز کی جگہ فیس بک ایپلیکیشنز سائن اِن پیجز اور کی لاگرز کی جگہ کسی اور نام سے یہی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔۔ یعنی اس طرح کے مختلف ہتھکنڈے ہیں مگر طریقہ ان سب کا یہی ہے جو فشنگ پیجز اور کی لاگرز کا ہے۔۔

اگر آپ خود کسی فیک پیج / ایپلیکشن سان ان پر اپنا یوزرنیم.اور آئیڈی نا ڈالیں... اور فون میں کسی کی جانب سے بھیجی گئی کوئی بھی غیر ضروری ایپلیکیشن انسٹال نا کریں تو کوئی بھی ہیکر آپ کی فیس بک آئیڈی.. فیس بک گروپ یا آپ کا کوئی فیس بک پیج ہیک نہیں کر سکتا...

Share To:

101trickspkg

Post A Comment: