easy way to earn money online at home







1۔ بلاگنگ
اگر اپ کسی چیز کے بارے میں سب سے پرجوش ہیں تو اس حوالے سے آپ اپنا بلاگ بناسکتے ہیں۔ اپنا بلاگ شروع کرنے کے لیے آپ کو اردو یا انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے۔ اپنا بلاگ بنانے کے لیے آپ کے پاس اچھے اور یکتا خیالات کا ہونا لازمی ہے۔ ذاتی بلاگ کی تشہیر اور قارئین کی تعداد بڑھانے کے بعد گوگل ایڈ سینس اور انفولنکس سے باقاعدہ اشتہارات حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ آن لائن اشتہارات سے پیسے کمانے اور قارئین کی تعداد بڑھانے کے لیے کم از کم تین سے چار مہینے کی عرق ریزی درکار ہوتی ہے۔ بلاگ پر روازنہ کم از کم 1,000 وزٹرز کا آنا لازمی شرط ہے۔ 1,000 وزٹرز روزانہ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد آن لائن اشتہارات سے کمائی کی جاسکتی ہے۔

2۔ ڈیٹا انٹری
ڈیٹا انٹری کا ہنر سیکھ کر بھی آن لائن طریقے سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ ڈیٹا انٹری جاب کے لیے ٹائپنگ اور بنیادی لیول کی انگلش پر عبور ہونا لازمی شرط ہے۔ ڈیٹا انتڑی کے کام کے لیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔ اپ ورک اور الانس ویب سائٹس پر ڈیٹا انٹری کی نوکری تلاش کی جاسکتی ہے۔
3. مارکیٹ ریسرچ گروپ
مارکیٹ ریسرچ گروپ کا حصہ بن کر بھی آن لائن طریقے سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے لوکل اور بین الاقومی کمپنیوں اور تحقیقی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے اس ریسرچ گروپ کا حصہ بنا جاسکتا ہے۔ خیالات اور آئیڈیاز بڑی کمپنیوں سے شیئر کر کے اس ریسرچ گروپ کا حصہ بنا جاسکتا ہے۔

4۔ سروے فارمز
مارکیٹ میں مختلف کمپیناں نئی پروڈکٹ فروخت کرنے اور اس کی تشہیر کے لیے سروے فارمز پر کراتی رہتی ہیں۔ پروڈکٹس کی پروموشن کے لیے آن لائن سروے کا کام بھی دستیاب ہے۔ صارفین سے سروے فارمز پر کرانے کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد کمپنیاں آن لائن ادائیگیاں کرتی ہیں

5. چیزوں کا جائزہ اور تحریر
بہت ساری ویب سائٹس مختلف کمپنیوں کے نئے پروڈکٹس کا جائزہ رپورٹ (ریویو) تحریر کرنے کے بدلے رقم کی ادائیگیاں کرتی ہیں۔ نئی چیز کی تشہیر کے لیے بہترین لکھائی کا ہنر ہونا لازمی شرط ہے۔ ایمازون اور ای بے اچھا جائزہ رپورٹ لکھنے والوں کو معقول رقم آن لائن طریقے سے ادا کرتے ہیں۔

6۔ ٹریول ایجنٹ
ٹریول ایجنٹ بننے کے لیے باقاعدہ آفس ہونا لازمی نہیں ہے۔ گھر بیٹھے سفر کرنے والے کسٹمرز کو مختلف سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹکٹ فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ ٹریول اور ٹورز کمپنیاں کمیشن کے بدلے ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے لوگوں کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کے ساتھ رجسٹر ہوکر آن لائن ٹکٹس فروخت کر کے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔

7۔ فنون اور دستکاری
اگر آپ کو دستکاری اور پتھر تراشنے کا ہنر آتا ہو تو مختلف اشیاء بنا کر انہیں آن لائن فروخت کر کے پیسے کمایئے جاسکتے ہیں۔ فنون اور دستکاری کی چیزیں گھر بیٹھے بناکر انہیں آن لائن ویب سائٹس مثلاً او ایل ایکس وغیرہ پر فروخت کیا جاسکتا ہے۔

8۔ فری لانسنگ
مختلف ویب سائٹس، اخبارات، میگزین وغیرہ کے لیے آرٹیکل، خبریں یا کالم وغیرہ لکھ کر آن لائن طریقے سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے انگریزی زبان پر مکمل عبور ہونا لازمی شرط ہے۔ مختلف ویب سائٹس مثلاً روزی، برائٹ اسپائر، بے روزگار، مستقبل وغیرہ پر ہزاروں کی تعداد میں فری لانسنگ کے حوالے سے نوکریاں دستیاب ہوتی ہیں۔

9۔ پبلشنگ ہاؤس کے لیے کام
مختلف پبلشنگ ہاؤسز کتابوں اور مختلف ریسرچ پیپرز کی پروف ریڈنگ اور تحریر کو حتمی شکل دینے کے لیے اچھے لکھاریوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور اس کے بدلے معقول پیسے ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح مختلف انگریزی اخبارات اچھی تحریروں کے لیے معقول پیسے ادا کرتے ہیں۔ بک ریویو وغیرہ یا اخبارات کے لیے فری لانسنگ کے ذریعے اچھے خاصے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے انگریزی زبان پر مکمل عبور ہونا لازمی شرط ہے۔

10. اکیڈمک تحریر
پوری دنیا میں گریجویٹ طلبہ اپنے اسائینمنٹ اور تھیسز وغیرہ کے کام کو حتمی شکل دینے کے لیے بہترین اکیڈمک لکھاریوں کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بدلے طلبہ خاصے اچھے پیسے ادا کرتے ہیں۔ اس کام کے لیے بہترین تحریر کا مالک ہونا لازمی شرط ہے۔ اکیڈمک رائٹنگ کے ذریعے گھر بیٹھے معقول رقم کمائی جاسکتی ہے۔
Share To:

Post A Comment:

Back To Top