ہمیشہ پرانا کمپیوٹر بیچتے یا کسی دوسرے کو دیتے وقت اپنا ڈیٹا ہارڈ ڈسک سے حذف کر دینا چاہیے۔ یقیناً یہ کوئی بتانے والی بات نہیں، یہ تو سبھی جانتے ہیں۔ لیکن ڈیٹا اس طرح ڈیلیٹ کرنا چاہیے کہ کوئی ریکور نہ کر سکے، اس کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔جی ہاں اگر ڈیٹا کو ری سائیکل بِن سے صاف کر دیا جائے تب بھی یہ ریکور کرنے کے قابل رہتا ہے۔ اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے آپ کو کوئی اچھا پروگرام درکار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ’’مائی ڈِسک وائپر‘‘ بالکل مفت دستیاب ہے۔ ہارڈ ڈِسک کے علاوہ یہ فلیش ڈرائیو سے بھی ڈیٹا کو مستقل بنیادوں پر ختم کر سکتا ہے۔اس پروگرام کو چلنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 درکار ہوتا ہے جو عموماً سبھی کے پاس پہلے سے انسٹال ہوتا ہے، اس کے بعد اس کا کام انتہائی سادہ ہے، بس وہ ڈرائیو منتخب کریں جس کا ڈیٹا آپ مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں اور باقی کام اس سافٹ ویئر پر چھوڑ دیں۔ کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس کی تفصیل جان سکتے ہیں۔ اس کے بعد اگر ڈیٹا سے جان چھڑانی ہو تو (ویپ ڈسک ) کے بٹن پر کلک کر دیں۔
Post A Comment: