Articles by "data"
Showing posts with label data. Show all posts

Friends ma ap ko btaon ga ke hum apny android phone main kisi bhi audio song par apni picture Kaisy lagatey hain

     Step by Step

▶ Sab se pehly apny android phone ma "Star music tag editor" ki application install karein
▶ Install karne ke bad os ko open karein
▶ Phir jab open kro ge to wo sab song ap ko nazar ayein ge Jo ap ke phone ma hain
▶ Phir ap ne jis song par picture lagani hai os par click karein
▶ Phir ap ne "pick picture" par click karna hai
▶ Phir ap ne gallery ma jana hai
▶ Jo pic ap ne song ma lagani hai os par click karein
▶ Ab neechy kuxh tag hain jesa k

▪ Song title
▪ Artist
▪ Album
▪ Disk name
▪ track number
▪ Etc

▶ Is ma ap ne Jo kuxh add karna hai wo kar dein
▶ Ye sub karny ke bad ap ne save par click karein
▶ lo g enjoy ap ki picture song par set ho gai hai.

آج کل زیادہ تر وڈیو شیئرنگ کا کام فیس بک پر ہو رہا ہے۔ بلکہ ایسا لگتا ہے فیس بک تو دلچسپ وڈیوز اور تصویر کی شیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ دن بھر ہم مزاحیہ، معلوماتی اور گانوں سے لے کر ہر طرح کی وڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے اور دوسروں کی شیئر کردہ وڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔
اکثر وڈیوز پسند آجاتی ہیں ا ور ہم انھیں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آف لائن بھی انھیں باآسانی جب چاہیں دیکھا جا سکے۔ اس کام کے لیے یقیناً آپ نے کئی پروگرامز استعمال کیے ہوں گے لیکن آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک وڈیوز کو کیسے بنا کسی سافٹ ویئر کے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ کو کسی قسم کے پلگ اِن کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ ٹپ بہت ہی سادہ ہے اور اسے ہم نے گوگل کروم پر آزمایابھی ہے۔ اس کے ذریعے ہم نے نہایت ہی آسانی اور کامیابی کے ساتھ فیس بک سے وڈیو ڈاؤن لوڈ کی۔
سب سے پہلے تو وڈیو منتخب کریں جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہوں اور اسے گوگل کروم کے نئے ٹیب میں کھول لیں۔
اب ہمیں اس وڈیو کے url میں کچھ ترمیم کرنی ہے۔ فرض کرتے ہیں وڈیو کا یورآر ایل یہ ہے:
https://www.facebook.com/video
اس یوآر ایل کو بدل کر موبائل ورژن کرنا ہو گا۔ اس کے لیے www کو m سے بدل دیں۔ یعنی ہمارا یوآر ایل کچھ اس طرح بن جائے گا:
https://m.facebook.com/video
اب جیسے ہی یوآریل کو بدل کر آپ انٹر پریس کریں گے فیس بک کا موبائل ورژن آپ کے سامنے ہو گا۔ اب وڈیو کو play کر دیں۔ کم از کم پانچ سے دس سیکنڈز اسے چلنے دیں۔ اس کے بعد وڈیو کے اوپر رائٹ کلک کریں تو کھلنے والے مینو میں “Save video as…” کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اس پر کلک کر کے آپ باآسانی وڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ فون پر بھی یہ طریقہ باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک ایپلی کیشن کی بجائے کروم براؤزر میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن اور جو چاہیں فیس بک پر موجود وڈیو ڈاؤن لوڈ کرتے جائیں۔

ہمیشہ پرانا کمپیوٹر بیچتے یا کسی دوسرے کو دیتے وقت اپنا ڈیٹا ہارڈ ڈسک سے حذف کر دینا چاہیے۔ یقیناً یہ کوئی بتانے والی بات نہیں، یہ تو سبھی جانتے ہیں۔ لیکن ڈیٹا اس طرح ڈیلیٹ کرنا چاہیے کہ کوئی ریکور نہ کر سکے، اس کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔جی ہاں اگر ڈیٹا کو ری سائیکل بِن سے صاف کر دیا جائے تب بھی یہ ریکور کرنے کے قابل رہتا ہے۔ اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے آپ کو کوئی اچھا پروگرام درکار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ’’مائی ڈِسک وائپر‘‘  بالکل مفت دستیاب ہے۔ ہارڈ ڈِسک کے علاوہ یہ فلیش ڈرائیو سے بھی ڈیٹا کو مستقل بنیادوں پر ختم کر سکتا ہے۔اس پروگرام کو چلنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 درکار ہوتا ہے جو عموماً سبھی کے پاس پہلے سے انسٹال ہوتا ہے، اس کے بعد اس کا کام انتہائی سادہ ہے، بس وہ ڈرائیو منتخب کریں جس کا ڈیٹا آپ مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں اور باقی کام اس سافٹ ویئر پر چھوڑ دیں۔ کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس کی تفصیل جان سکتے ہیں۔ اس کے بعد اگر ڈیٹا سے جان چھڑانی ہو تو (ویپ ڈسک ) کے بٹن پر کلک کر دیں۔

Download Now